رقعے کا جواب کیوں نہ بھیجا تم نے

ثاقب حرکت یہ کی ہے بیجا تم نے

حاجی کلو کو دے کے بے وجہ جواب

غالبؔ کا پکا دیا کلیجا تم نے