دل سخت نژند ہوگیا ہے گویا

اس سے گلہ مند ہوگیا ہے گویا

پر یار کے آگے بول سکتے ہی نہیں

غالبؔ منہ بند ہو گیا ہے گویا