آتش بازی ہے جیسے شغل اطفال

ہے سوز جگر کا بھی اسی طور کا حال

تھا موجد عشق بھی قیامت کوئی

لڑکوں کے لیے گیا ہے کیا کھیل نکال